پارٹی قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی سیٹ کا اختیار پارٹی کے سربراہ کا ہے، الیکشن کمیشن بلوچستان

کوئٹہ(انتخاب نیوز)صوبائی الیکشن کمیشنر فیض حسین مراد نے پریس کانفرنس کی انہوں نے کہا کہ پارٹی قوانین کی خلاف ورزی پرڈی سیٹ کا اختیار پارٹی سربراہ کا ہے ہم نے دیکھا کہ پنجاب 25 منحرف اراکین ڈی سیٹ ہوئے مزید قوانین کو دیکھ کر آپ کو آگاہ کرینگے بلوچستان میں طویل عرصے بعد بلدیاتی الیکشن ہورہے ہیں 914 شہری وارڈ قائم ہیں دہی پانچ تین سو زائد ہیں۔ حساس پولنگ اسٹیشنز پر فوج اور ایف سی ہوگی سات اضلاع انتہائی حساس ہیں 132 خواتین جنرل نشتوں پر الیکشن لڑرہی ہیں انتخابی فہرستوں کی تیاری مکمل ہوچکی ہے ان کا کہنا تھا کہ سبی اور کیچ میں زیادہ خواتین امیدوار جنرل نشتوں پر الیکشن لڑرہی ہیں الیکشن کے عملہ کی تعنیاتی مکمل ہوچکی دو ہزار پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس ہیں ایک سو دو وارڈز پر الیکشن عدالتی حکم ہر روک دیا گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں