لسبیلہ میں مختلف امراض پھوٹ پڑے
حب(نمائندہ انتخاب)گرمی کی شدت بڑھنے سے مختلف عارضی امراض بھی پھوٹ پڑے ہیں ضلع لسبیلہ کے مختلف شہری اور دیہی علاقوں سمیت دریجی کے مضافات اور ملحقہ علاقہ سارونہ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پیٹ در د اور گیسٹرو کی بیماری شدت اختیار کر چکی ہے گزشتہ دنوں وندر کے مضافاتی علاقہ بالا گوٹھ میں گیسٹرو نے وبائی صورتحال اختیار کرلی تاہم محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کے بروقت انتظامات کے سبب اُس پر قابو پالیا گیا تاہم اب بھی مختلف علاقوں سے پیٹ درد اور گیسٹرو کے علاوہ تیز بخار اور جسم پر دانے زخم بن کرابھرنے سے لوگوں میں تشویش پائی جارہی ہے دریجی کے مضافاتی اور ملحقہ ضلع خضدار کے علاقہ سارونہ سے آمد ہ اطلاعات میں بتایا جارہا ہے کہ گیسٹرو کی وجہ سے مریضوں کو حب اور کراچی کے اسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے متاثرین سے بچوں اور عمر رسیدہ افراد کی تعداد زیادہ بتائی جارہی ہے۔


