بلوچ نامور لوک گلوکار تاج بلیدی انتقال کرگئے

کوئٹہ (انتخاب نیوز)بلوچ نامور لوک گلوکار تاج بلیدی کینسر سے لڑتے لڑتے دنیائے فانی سے رخصت کر گئے ۔پی ٹی وی کے ساتھ کافی عرصہ سے منسلک رہے ، آج ایک منفرد آواز سے عوام محروم ہو گئی ، انہوں نےپاکستان کے علاوہ دنیا بھر میں اپنی آواز کا جادو جگایا ، ان کا شمار بہترین لوک گلو کاروں میں ہوتا ہے۔tتاج بلیدی رِندی دستانوں کی ادائیگی پر عبور رکھنے فنکار تاج بلیدی ایک لمبے عرصے تک عرضہ جگر کے مرض میں مبتلا تھے –وہ بلوچی اور سندھی زبان میں گلوکاری کرتے تھے – تاج بلیدی کا تعلق بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی سے تھا تاہم وہ چند سال قبل سندھ کے ضلع کشمور منتقل ہوگئے تھے –انہوں نے 9 سال کی عمر میں لوک گلوکاری کا آغاز کیا اور وہ گزشتہ 40 سال سے لوک گلوکاری سے وابستہ ہیں۔تاج بلیدی نے استاد مرید بلیدی سے گلوکاری سیکھی اور انہیں ان کی شاندار گلوکاری کے باعث ماضی میں ایوارڈ و انعامات بھی ملتے رہیں۔انہوں نے اپنے علاج کے لیے تمام قیمتی سامان اور گھر کی اشیا فروخت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں