پیٹرول، ڈیزل، مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 30 روپے اضافے کا فیصلہ

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔ وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے نیوز کانفرنس کرتے وہئے کہا کہ پیٹرولیم مصفنعات کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فیصلے کے اطلاق کے بعد پیٹرول 179.86 روپے فی لیٹر ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت نہیں بڑھا رہے تھے تو ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہورہا تھا۔ عمران خان کی حکومت معاشی بارودی سرنگیں بچھا کر گئی۔ سابقہ حکومت کی پالیسیوں کے باعث آج مہنگائی کا سامنا ہے۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئی ایم ایف نے کہا تھا کہ پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرو۔ ہمیں بہرحال اپنی حکومت چلانی ہے، ہم دوسروں کی ڈکٹیشن پر نہیں چل سکتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں