ایرانی گارڈز نے خلیج فارس میں یونان کے دو آئل ٹینکرز پر قبضہ کرلیا
تہران (انتخاب نیوز) ایران کے پاسداران انقلاب نے خلیج فارس میں یونان کے دو آئل ٹینکرز کو قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایران نے یونان کے ساحل سے ایرانی تیل کو ضبط کرنے پر یونان کیخلاف "تعزیری کارروائی” کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نور نیوزجو کہ ایرانی ریاستی سلامتی کے ایک اعلیٰ ادارے کے قریب ہے نے یہ نہیں بتایا کہ ایران کس قسم کی کارروائی کرے گا۔ اس سے قبل جمعے کے روز ایران نے سوئٹزرلینڈ کے ایلچی کو طلب کیا جو تہران میں امریکی مفادات کی نمائندگی کرتا ہے۔ یونان کے قریب روس کے زیر انتظام جہاز سے ایرانی تیل کے امریکی قبضے کیخلاف احتجاج کرنے کے لیے وزارت خارجہ نے ایرانی میڈیا کے حوالے سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران نے امریکی تیل پر قبضے پر سوئس سفیر کو طلب کیا تھا۔
Load/Hide Comments


