ایمان مزاری آج 3 بجے ویمن پولیس اسٹیشن طلب

اسلام آباد پولیس نے ایمان مزاری کو مقدمے کی تحقیقات میں شامل ہونے کا نوٹس دیتے ہوئے آج سہہ پہر 3 بجے ویمن پولیس اسٹیشن بلا لیا.اس سے قبل آج اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں ایمان مزاری نے کہا تھا کہ پولیس رات کے وقت کیوں آتی ہے؟جاتے ہوئے اہلکار ایک نوٹس دے گئے.ایمان مزاری کا کہنا تھا کہ نوٹس میں پتہ چلا ان کے کیس میں اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم بنائی گئی ہے، ایک شہری پر ایسے چارج لگانا ریاست کے اوپر ایک سوال ہے۔انہوں نے کہا کہ نوٹس میں مجھ پر فوج کی بدنامی کا چارج لگایا گیا ہے، نوٹس میں دلچسپ بات یہ ہے کہ مجھے پنجاب لے جانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ایڈووکیٹ ایمان مزاری کا کہنا تھا کہ میں اسلام آباد میں نیشنل فارنزک اتھارٹی کے پاس کیوں نہیں جاسکتی، مجھے پنجاب لے جانے کی کیوں کوشش کی جارہی ہے، یہ چاہتے ہیں مجھے حراست میں لیں چاہے گھنٹے کیلئے ہو یا 10 گھنٹوں کیلئے، یہ مجھے حراست میں لینا چاہتے ہیں۔ایمان مزاری نے بتایا کہ ہائیکورٹ کے آرڈر میں بھی یہ ہی کہا گیا تھا کہ مجھے دائرہ کار سے باہر نہیں نکالا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں