بہاولپور، اسلامیہ یونیوسٹی میں اسکالر شپ کی بندش کیخلاف طلبہ کا دھرنا

بہاولپور (انتخاب نیوز) اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں بلوچ اور پشتون طلبہ کا اسکالر شپ کی بندش اور دیگر سہولیات نہ دینے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا۔ اس موقع پر احتجاج میں شامل طلبہ رہنماﺅں نے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ اور حکومت اس مسئلے کو حل کرنے میں سنجیدہ نہیں جس کی وجہ سے بہت سے طلبہ صرف رہائش کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے ا پنی ڈگریاں واپس لینے پر مجبور ہیں۔ مظاہرین نے یونیوسٹی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ طلبہ کی پریشانیوں کو حل کرتے ہوئے انہیں سہولیات اور اسکالر شپ کی بندش پر غور کرتے ہوئے اسے بحال کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں