جسٹس فار داد جان عنایت کمیٹی کے دھرنے کی حمایت کرتے ہیں، حق دو تحریک
پنجگور (انتخاب نیوز) حق دو تحریک پنجگور کے ترجمان نے اپنے جاری بیان میں کل ہونے والے جسٹس فار داد جان عنایت کمیٹی کی جانب سے سی پیک روڈ پر احتجاجی دھرنے اور سی پیک روڈ کو ہرقسم کے ٹریفک کے لیے بند کر نے کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جسٹس فار داد جان کمیٹی گزشتہ ایک ہفتے سے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او پنجگور کے دفاتر کے سامنے دھرنا دیئے ہوئے ہے۔ اس دوران خواتین اور بچوں نے اس دھرنے میں شرکت کی مگر حکومت کی جانب سے داد جان عنایت کے لواحقین کو تا حال انصاف نہیں ملا جس سے مجبور ہو کر انصاف کے حصول کے لیے کمیٹی نے سی پیک روڈ پر احتجاجی دھرنے اور سی پیک روڈ کو ہرقسم کے ٹریفک کے لیے بند کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔ حق دو تحریک پنجگور اس کی مکمل حمایت کا اعلان کرتی ہے۔ داد جان کے لواحقین کو انصاف دلانے کیلئے ہر طبقہ کے لوگوں کو ساتھ دینا چاہیے۔
Load/Hide Comments


