وزیراعلیٰ بلوچستان سے محمود خان اچکزئی کی ملاقات
کوئٹہ (انتخاب نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے چیئر مین پی کے میپ محمود خان اچکزئی نے ملاقات کی ،ملاقات میں پی کی میپ کے رہنما نواب ایاز خان جو گیزئی بھی موجود تھے،دونوں رہنماؤں میں سیاسی صورتحال صوبے کے مسائل اور ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا،وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ کوئٹہ کی بہتری کے لیۓ جامع ترقیاتی پروگرام پر کام جاری ہے۔ ترقیاتی پیکج پر گزشتہ دور حکومت میں روکے گیۓ کام کا دوبارہ آغاز کر دیا گیا ہے۔شہر کی صفائی کے لیۓ کیوایم سی اور پانی کے مسلئہ کے حل کے لیۓ واسا کو خطیر فنڈز کا اجراء کیا گیا ہے۔گزشتہ روز کوئیٹہ کے نواحی علاقوں کا دورہ کرکے مسائل کا جائزہ لیا گیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں کوئٹہ شہر اور مضافاتی علاقوں کی ترقی کو ترجیح دی جاۓ گی۔
Load/Hide Comments


