کوئٹہ منشیات کا جرم ثابت ہونے پر دو افراد کو قید و جرمانہ کی سزا

کوئٹہ: انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج جناب عبدالقیوم نے منشیات برآمدگی کے مقدمہ میں نامزد 2ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر قید اور ہزاروں روپے جرمانے کی سزا سنادی، اے این ایف کی جانب سے اسپیشل پبلک پراسکیوٹر عبدلواحد کاکڑ نے کیس کی پیروی کی۔ استغاثہ کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے گزشتہ سال ملزمان عصمت اللہ اور بشیر احمد کو4.800کلو گرام چرس برآمد کرکے گرفتار کرلیا تھاگزشتہ روز عدالت کے جج نے ملزمان کے خلاف دائر مقدمہ کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے نامزد ملزمان عصمت اللہ اور بشیر احمد کو جرم ثابت ہونے پر پانچ پانچ سال قید اور پچیس پچیس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں ملزمان کو مزید دودو ماہ قید بھگتنا ہوگی عدالت نے منشیات کی ترسیل میں استعمال ہونے والی گاڑی بحق سرکار ضبط کرنے کا بھی حکم دے دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں