سردار اختر مینگل کے وژن کے مطابق معیاری تعلیم کیلٸے اقدامات کٸے جا رہے ہیں,آغا حسن بلوچ
اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈٹیکنالوجی آغاحسن بلوچ سے ڈاکٹر دوست محمد بلوچ وائس چانسلر لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر، واٹر اینڈ میرین سائنسز اوتھل اور ڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار نے ملاقات کی ملاقات میں دونوں وائس چانسلرز نے وفاقی وزیر کو اپنی یونیورسٹیوں کی ترقی کے بارے میں بریفنگ دی اور بلوچستان کی یونیورسٹیوں کو درپیش چیلنجز اور مسائل سے آگاہ کیااس موقع پر وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ نے بلوچستان کے طلباء کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کیلئے دونوں یونیورسٹیوں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے حوالے سے بلوچستان میں سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح میں شامل ہے اور پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل کی واضح پالیسی اور ہدایات ہیں کہ بلوچستان میں تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اقدامات کئے جائیں سابق ادوار یعنی راہشون سردار عطاء اللہ خان مینگل اور پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل کے ادوار میں بھی تعلیم کے فروغ کیلئے اقدامات کئے اور اب میں بھی بحیثیت وفاقی وزیر وقت کم اور مقابلہ سخت ہونے کے باوجود بھی بلوچستان میں تعلیم کے فروغ کیلئے جدوجہد کروں گا میری کوشش ہے کہ بلوچستان میں مزید کیمپس کھولنے کے ساتھ ساتھ فارانزک لیب کے قیام، لیبارٹریوں کو جدید تقاضو ں کے مطابق سہولیات کی فراہمی، بلوچستان؎ کے طلباء کو سکالرشپ پر تعلیم کے حصول کیلئے دیگر صوبوں اور بیرون ملک بھجوایا جائے اس حوالے سے متعلقہ حکام کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ اقدامات کو یقینی بنائیں انہوں نے بلوچستان کی یونیورسٹیوں کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور مزید کہا کہ وہ یونیورسٹیوں کو مزید پراجیکٹ دینے کی پوری کوشش کریں گے تاکہ وہ سائنس اور ٹیکنالوجی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں اور بلوچستان میں تعلیمی معیار کو باقی صوبوں کے برابر لا سکیں۔


