نالے پر قائم ہوٹل میں گیس سلنڈر پھٹ گیا، 2 بچوں سمیت 9 افراد جھلس گئے
کراچی (انتخاب نیوز) کورنگی عوامی کالونی بلال چورنگی بلال مسجد گلشن لطیف نالے پر قائم ہوٹل میں گیس سلنڈر پھٹنے 2 لڑکوں سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے، جھلسنے والے اکرم ولد نواب، محمد شفیع ولد بخت علی، محمد راشد ولد غلام مصطفیٰ، راجو ولد گل میر، دلبر ولد مصری خان، اقبال ولد سانول، عرفان ولد غلام رسول، اویس ولد جبار، عاشق ولد گل برین کو سول ہسپتال برنس وارڈ منتقل کردیا گیا، سلنڈر دھماکے سے ہوٹل منہدم ہوگیا، دھماکے کی آواز سن کر لوگ خوفزدہ ہوگئے۔ مزید برآں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پی ڈبلیو ڈی سوسائٹی کی مارکیٹ میں گیس سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 20 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
Load/Hide Comments


