کراچی، سپر اسٹور میں آگ لگنے کا مقدمہ مالکان کیخلاف درج کرلیا گیا

کراچی، سپر اسٹور میں آگ لگنے کا مقدمہ مالکان کیخلاف درج کرلیا گیا
کراچی (انتخاب نیوز) کراچی میں جیل چورنگی کے قریب سپر اسٹور میں آگ لگنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمہ سپر اسٹور کے مالکان کیخلاف فیروز آباد تھانے میں درج کیا گیا ہے، مقدمہ ایس بی سی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرکی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں سپر اسٹورکے مالکان فراز، عدیل اور فہد نامزد کیے گئے ہیں، مقدمے میں جعل سازی اور قتل بالسبب کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ مقدمے کے متن کے مطابق یکم جولائی کو صبح ساڑھے 11 بجے آگ لگی، واقعے میں ایک شخص دم گھٹنے سے جاں بحق اورکئی متاثر ہوئے، عمارت کی بیسمنٹ نقشے کے مطابق گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے بنائی گئی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ کمشنر کراچی کی ہدایت پر درج کیا گیا ہے، مقدمے میں نامزد تینوں افراد آپس میں بھائی ہیں اور سپر اسٹور کے مالک ہیں، جاں بحق شخص کے اہل خانہ سے بھی قانونی کارروائی کے لیے رابطہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں