14 سال سے لاپتہ افراد تاحال بازیاب نہیں ہوسکے، والدہ کا احتجاج
کوئٹہ (انتخاب نیوز) 2008ء کو لاپتہ کیے گئے تین افراد تاحال بازیاب نہیں کیے جاسکے۔ 2008ء کو کلیری عرف عمر ولد امیدھان، ستار خان عرف عبدالرحمان ولد امیدھان اور ان کیساتھ علی جان عرف جان علی ولد نبی داد کو کوئٹہ بلیلی چیک پوسٹ سے سیکورٹی فورسز نے گاڑی سے اتار کر جبری طور پر لاپتہ کیا۔ مذکورہ لاپتہ افراد کی والدہ مہر بی بی نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ 14 سال سے لاپتہ میرے دونوں بیٹوں کو بازیاب کیا جائے۔
Load/Hide Comments


