پنجگور سی پیک روڈ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار، حادثات معمول بن گئے

پنجگور (نمائندہ انتخاب) پنجگور سی پیک روڈ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگیا، جس کی وجہ سے ٹریفک حادثات روز کا معمول بن گئے ہیں، کسی کو کوئی پرواہ نہیں، نہ صوبائی حکومت اور نہ وفاقی حکومت کو کوئی خبر ہے۔ آج پنجگور شہر میں انہی گھڑوں کی وجہ سے ایک انسان کی جان چلی گئی اور ایک زخمی ہوکر ہسپتال میں پڑا ہے لیکن یہاں پر کوئی پرسان حال نہیں۔ ٹھیکیدار نے 5 مہینہ پہلے پنجگور شہر سے لیکر گوارگو کراس تک 40 سے 50 جگہ روڈ کو چیر پھاڑ کر کے روڈ پر بڑے بڑے گھڑے بنائے گئے ہیں جو کہ بالکل موت کے کنواں کا سماں پیش کررہے ہیں، جس کی وجہ سے روز ایکسیڈنٹ ہو رہے ہیں اور لوگ اپنے پیاروں کا جنازہ اٹھا رہے ہیں۔ اہالیان گوارگو حکومت سے پر زور اپیل کرتے ہیں ٹھیکیدار کو کام کرنے کا حکم دیں تاکہ مزید کوئی جانی نقصان نہ ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں