شوہر نے بیوی کو گولی ماردی مزاحمت پر 5 افراد زخمی، ایک شخص حادثے کی نذر
کراچی (انتخاب نیوز) سپرہائی وے پر ایک شخص ٹریفک حادثے کی نذر ہوگیا، شوہر نے جھگڑے کے دوران بیوی کو گولی ماردی، ڈیفنس، بریگیڈ، سہراب گوٹھ، کورنگی میں ذاتی لڑائی اور ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے 5 افراد زخمی ہوگئے۔ سپرہائی وے پر دنبہ گوٹھ کے قریب ٹریفک حادثے میں محمد ا رشد نور ولد نور محمدجاں بحق ہوگیا۔ بریگیڈ کے علاقے میں واقع تاج کمپلیکس کی پہلی منزل کی رہائشی خاتون مریم بی بی کو شدید زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس کے مطابق مضروبہ گھریلو لڑائی کے دوران شوہر عبدالوہاب کی فائرنگ سے زخمی ہوئی ہے ۔ ڈیفنس فیز6 خیابان نشاط پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کرکے صفیان ولد حاجی ارصلاح خان کو زخمی کردیا۔ بریگیڈ کے علاقے خداداد کالونی میں مدینہ مسجد کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر رفیق احمد ولد فرید احمد کو گولی مار کر زخمی کردیا گیاجسے جناح اسپتال لے جایا گیا۔ سہراب گوٹھ کے علاقے مچھر کالونی میں ذاتی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے یعقوب ولد مولاداد زخمی ہوگیا، جسے عباسی اسپتال منتقل کیا گیا۔ کورنگی نمبر ساڑھے تین سیکٹر 35C مکان نمبر 273 میں فیضان رضا مسجد کے قریب فائرنگ سے شکیل ولد مہند حسن اور اویس ولد شکیل زخمی ہوگئے جنہیں جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔


