بھارتی تنظیم کی جانب سے نبی کریمؐ کی گستاخی، عرب ممالک میں بائیکاٹ انڈیا مہم چل پڑی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی انتہا پسند تنظیم بی جے پی کے رہنما کی جانب سے نبی کریمؐ کی گستاخی پر عرب ممالک میں بھی عوام کی جانب سے سخت احتجاج کیا جارہا ہے۔ مصر، سعودی عرب، قطر، بحرین اورکویت میں بائیکاٹ انڈیا کی مہم چل پڑی، بھارت سے درآ?مد شدہ اشیاء استعمال نہ کرنے کی اپیل کی جارہی ہے۔ قطر نے دوحا میں بھارتی سفیرکو طلب کرکے بی جے پی ترجمان کی جانب سے گستاخانہ بیان پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ عمان کے مفتی اعظم احمد بن حمد الخلیلی نے بھارتی اشیاء کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی ترجمان کا یہ اقدام ہر مسلمان کیخلاف ہے۔ اس پر مشرق سے مغرب تک تمام مسلمانوں کو ایک ہونا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں