جامعہ کراچی سے مزید دو طالب علم لاپتہ، اہلخانہ کا بازیابی کا مطالبہ
کوئٹہ (انتخاب نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات 7 جون کو صبح پانچ بجے کراچی کے علاقے چورنگی سے جامعہ کراچی کے دو طالب علم دودا بلوچ اور غمشاد بلوچ کو جبری طور پر لاپتہ کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ دونوں طالب علموں کی جبری گمشدگی کے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے ان کے اہلخانہ نے ان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ دونوں طالب علم کراچی یونیورسٹی میں شعبہ فلاسفی کے طالب علم ہیں اور گزشتہ کچھ عرصے سے تعلیم کی غرض سے کراچی میں رہائش پذیر ہیں۔کراچی میں پریس کانفرنس سے اہلخانہ نے کہا کہ دونوں طالب علموں کو گزشتہ رات 7 جون ان کے کمروں سے بنا کسی وارنٹ کے گرفتار کرکے لاپتہ کیا گیا ہے۔ اہلخانہ نے سندھ حکومت، عدلیہ اور انصاف فراہم کرنے والے تمام اداروں سے ان کی رہائی کا مطالبہ کیا۔
Load/Hide Comments


