ہم نے بھائی کو کراچی یونیورسٹی پڑھنے بھیجا تھا، جنگی محاذ پر نہیں، حدا حیر الٰہی

کراچی (انتخاب نیوز) دودا بلوچ کی ہمشیرہ حدا حیر الٰہی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ میرے بھائی دودا الٰہی اور گمشاد کی جبری گمشدگی کے بعد ہم انتہائی کرب میں مبتلا ہیں ہم نے بھائی کو جنگی محاذ پر نہیں کراچی یونیورسٹی پڑھنے بھیجا تھا اور وہ پڑھتا بھی اسی ملک کا نصاب تھا، ان کی دی ہوئی تعلیم حاصل کررہا تھا،

شاید اٹھانے والوں کو یہ پسند نہیں آیا۔ سیکورٹی اداروں کی جانب سے تعلیمی اداروں سے بلوچ طالبعلموں کو جبری لاپتہ کرنا قابل مذمت ہے۔ لاپتہ افراد کے ورثاء اور مختلف طبقہ فکر کی جانب سے لوگوں نے لاپتہ بلوچ نوجوانوں کی فوری اور بحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں