اداروں کیخلاف مہم چلانے والوں کو نہیں چھوڑیں گے،مریم اورنگزیب
اسلام آ باد : وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شوکت ترین نے آخر کار اعتراف کر ہی لیا کہ عمران خان نے 20 ہزار ارب روپے کا قرض لیا۔ جاری کردہ ٹوئٹ میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ قرضہ تاریخ پاکستان میں لیے گئے مجموعی قرض کا 76 فیصد ہے، ایسے بہت سے اعتراف ابھی عمران صاحب نے کرنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی آئی ایم ایف سے سخت شرائط پر معاہدہ، ڈالر 115 سے 189 پر لے جانے سے مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی کے ظلم ڈھانے کے علاہ قیراط، خیرات اور کرپشن کے ثمراث کا اعتراف بھی جلد ہوگا۔اداروں کیخلاف مہم پر کارروائی ہوگی حکومت پر ہونے والی تنقید کو اصلاح کیلئے استعمال کرتے ہیں‘ عمران خان آخری دن تک سمجھ رہے تھے کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی ن لیگ نے کبھی اداروں کیخلاف مہم نہیں چلائی نیشنل سیکورٹی کمیٹی میٹنگ میں کہا گیا کوئی سازش نہیں ہوئی‘ روس سے تیل لینے کی کہانی جھوٹی ہے حماد اظہر کے خط کا کوئی جواب نہیں آیا۔


