خطرہ ہے معاشی بدحالی سے ملک میں سری لنکا جیسی صورتحال نہ ہو جائے,عمران خان

اسلام آباد(انتخاب نیوز)سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ معاشی بدحالی کے سبب خدشہ ہے کہ ملک میں سری لنکا جیسی صورتحال نہ ہو جائے۔سابق وزیراعظم نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ معاشی حالات میں مجھے خطرہ ہے کہ ملک اس مقام ہر پہنچ جائے گا جہاں سے اس کو کوئی واپس نہیں لا سکے گا۔حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی پر بارودی سرنگیں بچھانے کے الزام سے متعلق سوال پر عمران خان نے کہا کہ یہ حکومت معیشت ٹھیک کرنے یا مہنگائی کم کرنے آئی ہی نہیں تھی، یہ ہماری حکومت کو نااہل کہتے تھے لیکن حکومت میں آتے ہی انہوں نے جس انداز میں معاملات کو سنبھالا اس سے واضح ہوگیا کہ ان کے پاس کوئی منصوبہ بندی یا حکمت عملی نہیں تھی۔انہوں نے کہا مجھے نہیں معلوم یہ ملک کو کس حالت میں چھوڑ کر جائیں گے، ابھی تو عشق کے امتحان اور بھی ہیں، ابھی تو ملک مزید نیچے جارہا ہے، خوف ہے کہ ہے کہ یہ ملک سری لنکا کی طرح نہ بن جائے، نیشنل سیکورٹی رسک نہ بن جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں