لاپتہ گمشاد اور دودا الٰہی بازیاب ہوگئے

کراچی(انتخاب نیوز)دو لاپتہ نوجوان گمشاد اور دودا الٰہی بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ دنوں لاپتہ ہونے والے دوبلوچ نوجوان گمشاد اور دودا الٰہی بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں۔سماجی رابطے کی سائٹ پر اہل خانہ نے ان کی بازیابی کی تصدیق بھی کردی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں گمشاد اور دودا الٰہی کی بازیابی کیلئے ہونے والے احتجاج پر پولیس نے دھاوا بول کر18افراد کو حراست میں لیا۔اہلکاروں نے مظاہرین پر تشدد بھی کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں