بلوچستان کو پٹ فیڈر کینال سے پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی،آغا حسن بلوچ

بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اخترجان مینگل نے وزیراعظم میاں شہباز شریف کو گزشتہ چند مہینوں سے بلوچستان کو حصے سے کم پانی کہ فراہمی سے متعلق آگاہ کیا تھا جس پر وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید شاہ سے کہا کہ بلوچستان اور سندھ سے تعلق رکھنے والے پارلیمنٹرین سے میٹنگ کی ۔جس میں
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آغاحسن بلوچ ،پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما وفاقی وزیر ایاز صادق ،پیپلز پارٹی کے نواب یوسف تالپور ،صوبائی وزیر ایریگیشن محمد خان لہڑی سیکرٹری ایریگیشن عبدالفتح بھنگراور ارسا کے چیئرمین ،سیکرٹری ابی وسائل اور چاروں صوبوں کے ارسا کے ممبران جبکہ بلوچستان سے حمید مینگل و جوائنٹ سیکریٹری ابی وسائل مہر علی شاہ بھی موجود تھے اسلام آباد پارلیمنٹ ہائوس میں کمیٹی تشکیل دی گئی جس نے آج مورخہ 18 جون کو سکھر بیراج اور دیگر نہروں کا دورہ کیا اور وجوہات جاننے کی کوشش کی کہ کس بنا پر بلوچستان کو اس کے حصے سے کافی کم پانی مل رہا ہے مرکزی حکومت کی جانب سے جوائنٹ سیکریٹری ابی وسائل مہر علی شاہ نے دورے اور تفصیلی میٹنگ کے بعد رپورٹ مرتب کیا اور جلد ہی وفاقی حکومت اور وزیراعظم میاں شہباز شریف کو یہ رپورٹ فراہم کریں گے تاکہ حقائق سامنے لا کر بلوچستان سمیت دیگر صوبوں کے اس متعلق خدشات دور کیا جاسکے۔ میٹنگ کے شرکا نےمحکمہ ایری گیشن سندھ اور ارسا کو پابند بنایا کہ وہ بلوچستان کو پٹ فیڈر کینال سے سندھ چھ ہزار کیوسک پانی کی فراہمی کو یقینی جائے ۔ جس پر سندھ محکمہ ایری گیشن اور ارسا کی جانب یقین دہانی کرائی گئی کہ 21 جون سے بلوچستان کو چھ ہزار کیوسک پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا جبکہ دیگر نہروں سے بلوچستان کو پانی کی فراہمی کا مسئلہ وزیراعظم کو رپورٹ فراہم کرنے کے بعد ان معاملات کو دیکھا جائےگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں