پنجگور میں قلت آب، واٹر سپلائی بند، لوگوں کو پانی کے حصول میں پریشانی
پنجگور (نامہ نگار) پنجگور میں پانی کی قلت، لوگ پانی کے حصول کے لیے پریشان، پنجگور کی واٹر سپلائی بند۔ حکومت کی جانب سے ہر سال آبنوشی کے منصوبوں کے نام پر کروڈوں روپے کے فنڈز جاری کئے جاتے ہیں مگر پنجگور کے شہری اور دیہی علاقے کے لوگ اس سخت گرمی کے موسم میں پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔ خداباداں گرمگان سوردو چتکان اور دیگر علاقوں کے واٹر سپلائی اسکیم سے لوگوں کو پانی فراہم نہیں کیا جا رہا ہے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاکھوں روپے خرچ کرکے پینے کے پانی کا بندوست کیا ھے مگر پنجگور کے بہت سے علاقوں میں زیر زمین پانی پینے کے قابل نہیں ہے۔ دوسری جانب عام غریب عوام کی نظریں صرف واٹر سپلائی پر لگی ہیں مگر واٹر سپلائی کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے اور کرپشن اور کمیشن خوری تک محدود ہوگیا ہے پنجگور کے علاقے چتکان سٹی ایریا کو پانی کی فراہمی کے لیے میگا پروجیکٹ کا کام پانچ سال قبل شروع کیا گیا تھا جو 30 کروڈ روپے کا منصوبہ تھا مگر پانچ سال گزرنے کے باوجود یہ منصوبہ تا حال مکمل نہ ہوسکا جہان کام ڈے زیادہ کرپشن اور کمیشن خوری کر ترجیح ہو وہاں اس قسم کے منصوبے کامیاب نہیں ہوسکتے۔ پنجگور کے علاقے پروم گوارگو گچک کیل کور سمیت دیہی علاقوں کے بھی واٹر سپلائی کا یہی حال ہے ذرائع کے مطابق پنجگور کے مختلف علاقوں کے واٹر سپلائی بند پڑے ہیں مگر ہر ماہ مرمت کے اور تیل کے مد میں لاکھوں روپے کاغذی حد تک خرچ کئے جارہے ہیں۔سابقہ ایم این اے پنجگور جنرل ر عبدالقادر کے فنڈز سے شہر کے درجنوں وارداتوں واٹر سپلائی اسکیم کو سولر ز سسٹم سے منسلک کیا گیا ہے ان میں ڈپٹی کمشنر آفیس کے قریب والا واٹر سپلائی بھی شاملِ ھے مگر یہ بھی صرف کاغدوں کی حد تک تھے جبکہ ان واٹر سپلائی اسکیم کے سولرز ابتک بھی نہیں لگے۔


