18 ویں صدی میں ڈوبنے والے بحری جہاز میں 17 ارب ڈالر کے خزانے کا انکشاف

بوگوٹا (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ملک کولمبیا کے حکام کا کہنا ہے کہ 18 ویں صدی میں سمندر برد ہونے والے ایک ہسپانوی بحری جہاز کا پتا چلایا گیا ہے، اس پر 17 ارب ڈالر مالیت کا خزانہ لدا ہوا ہے۔برطانوی اخبار دی سن کے مطابق کولمبیا کے صدر آئیون ڈوک نے 18 ویں صدی میں سمندر برد ہونے والے جہاز کی فوٹیج جاری کی ہے۔ سپین کے اس جہاز کو برطانوی بحریہ نے 1708 میں جنگ کے دوران ڈبویا تھا۔ یہ جہاز سمندر میں 3280 فٹ گہرائی میں موجود ہے جس کا 2015 میں پتا لگایا گیا تھا۔جہاز پر 200 ٹن کے قریب سونا، چاندی اور دیگر نوادرات لدے ہوئے ہیں، اس کے علاوہ چینی برتن، توپیں اور تلواریں بھی جہاز کے ملبے کا حصہ ہیں۔ اس خزانے کی مالیت 17 ارب ڈالر کے قریب لگائی گئی ہے۔ کولمبین صدر کا کہنا ہے کہ اس خزانے کو نکالا جائے گا اور بہتر طور پر فنانسنگ کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں