گلگت میں حادثے کا شکار ہونے والوں کی میتیں کراچی منتقل، لیاقت آباد قبرستان میں تدفین

کراچی (انتخاب نیوز)  گلگت میں پکنک ٹور پر حادثے میں جاں بحق ہونے والے لیاقت آباد کی رہائشی دو خواتین اور 2 مردوں کی لاشیں کراچی منتقلی کے بعد غسل وکفن کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں، فیصل، نسارہ، عبداللہ اور عروہ گلگت بلتستان کے علاقے رحیم آباد میں حادثے کا شکار ہوگئے تھے، سیاحوں کی گاڑی گہری کھائی میں گرجانے سے 13 افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔ جاں بحق ہونے والوں کی میتیں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کارگو سے ایدھی سرد خانے سہراب گوٹھ منتقل کی گئی تھیں جہاں سے بعدازاں لیاقت آباد سی ون ایریا ڈاکخانہ کے رہائشی ان کے ورثاء کے حوالے کی گئیں۔جنہیں بعدازاں آہوں سسکیوں میں سپردخاک کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں