جیکب آباد، پولنگ اسٹیشن کے نزدیک دھماکہ، پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق، 8 زخمی

جیکب آباد (انتخاب نیوز) جیکب آباد میں پولنگ اسٹیشن کے نزدیک دھماکہ، پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق، 8 زخمی۔ اطلاعات کے مطابق جیکب آباد کے علاقے مولا داد پھاٹک کے قریب دھماکہ ہوا۔ دھماکے سے 2 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق دھماکہ موٹر سائیکل میں نصب بم پھٹنے سے ہوا۔ جبکہ کچھ ذرائع کی جانب سے دستی بم حملہ کی اطلاعات ہیں۔ پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکہ پاس سے سرکاری گاڑی کے گزرنے کے وقت ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں