تربت یونیورسٹی متنازعہ شخص کے حوالے نہیں کرسکتے،بی این پی عوامی

پنجگور (نامہ نگارانتخاب) بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی لیبر سیکریٹری نوراحمد بلوچ  ضلعی صدر نثاراحمد بلوچ مرکزی کمیٹی کے رکن شکیل احمد بلوچ ضلعی انفارمیشن سکریٹری میجر شوکت بلوچ عبدالباقی لالہ نظام جان ثناء اللہ نے پارٹی کے ضلعی وتحصیل عہدیداروں اور سنئیر کارکنان کے ہمراہ ضلعی سکریٹریٹ میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مکران یونیورسٹی اف تربت پنجگور سمیت قرب وجوار کے اضلاع کے عوام کے علم واحساسات کا مرکز ہے اسے ایک متنازعہ شخص کے حوالے نہیں کرسکتیسازش کے تحت مالک ترین کو وی سی کی حیثیت سے تعینات کیاگیا ہے جس کامقصد مکران خصوصا پنجگور میں تعلیم کو تباہ کرنا ہے وزیر، اعلی بلوچستان چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ  گورنر بلوچستان عوام اور طلباء کے احساسات کو مدنظر رکھ کر کسی غیر متنازعہ شخص کو اس اہم منصب پر تعینات کرائیں اور خصوصاََ مکران کے پی ایچ ڈی کرنے والے ماہرین تعلیم کو ترجیح دیں تاکہ نوجوانوں کے ادھورے خواب جو مکران یونیورسٹی کی شکل میں پوری ہوئی ہیں کو ایک منعظم وغیر متنازعہ ادارہ بناکر علم وہنر گہوارا بنایاجاسکے  انہوں نے کہا کہ پنجگور سب کیمپس کو فل فلیج یونیورسٹی کا درجہ ملاتو عوام میں کافی خوشی کی لہر دوڑ گئی کہ اب وہ مقامی  سطح پر اپنے بچوں کو اعلی اور معیاری تعلیم دلاسکیں گے مگر بدقسمتی سے انکی خواہشات پر اس وقت پانی پھیر گیا جب بلوچستان یونیورسٹی کے متنازعہ ترین شخص کو وی سی کی پوسٹ پر تعینات کرنے کے َاحکامات جاری ہوئے جس کے فورا بعد عوام نے اپنا ری ایکشن دکھانا شروع کردیا اور ہر سطح پر اس تعیناتی کے خلاف آواز اٹھنا شروع ہوگیا کہ ہم کسی بھی صورت مالک ترین کو بحہثیت وی سی قبول نہیں کریں گے جس سے ہمارا مادر علمی ادارہ جس کی منظوری کے لیے ہمارے قائدین مرکزی سیکریٹری جنرل وصوبائی وزیر میر اسداللہ بلوچ کی انھتک محنت اور کاوشیں شامل ہیں کو ایک متنازعہ شخص آکر تباہی کے دہانے پر پہنچادے انہوں نے کہا کہ بلوچستان یونیورسٹی میں مالک ترین کا جو منفی کردار رہا ہے وہ سب پر عیاں ہے اور اس کی تعیناتی کا مقصد تعلیم کو متاثر کرنا ہے چیف جسٹس وزیر، اعلی بلوچستان صوبائی کابینہ عوام کے احتجاج اور ناراضگی کو مدنظر رکھ کر اس اہم منصب پر کسی غیر متنازعہ شخصیت جس کا کردار صاف وشفاف ہو کی تعیناتی عمل میں لائیں انہوں نے کہا کہ بی این پی عوامی کے مرکزی سیکریٹری جنرل میر اسداللہ نے ہمیشہ تعلیم کے فروغ کے لیے کام کیا ہے یونیورسٹی ہو یازرعی کالج یہ سب میر اسداللہ کے علم سے محبت اور ویڑنری سوچ کی علامتیں ہیں انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ اس تعیناتی کے پھیچے ایک گہری سازش رچی گئی ہے جس کا مقصد ہمارے بچوں کو تعلیم سے دور رکھنا ہے ایک اسیکنڈل زدہ شخص کی تعیناتی کا مقصد بھی یہی ہے جسے معاشرے کا کوئی بھی زمہ دار شخص قبول نہیں کرے گا انہوں نے کہا کہ قومین بھوک افلاس اور بیماریوں سے فنا نہیں ہوتیں   اگر کسی قوم کو ختم کرنا ہے تو اس کی تعلیم کو تباہ کیا جائے وہ خود بخود پستی اور تباہی کی طرف جائے گا ہم سمجھتے ہیں مالک ترین کی تعیناتی اس سازش کی کھڑی ہے جسکا مقصد ہمارے بچوں کو علمی اداروں سے باہر رکھنا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت عوام اور طلباء کی خواہشات کے برعکس تقرری سے اجتناب کرے مکران بالخصوص پنجگور کے عوام کسی بھی صورت مالک ترین کوقبول نہیں کریں گے اس کیخلاف ہرسطح پر احتجاج کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں