شادی کی خاطر خاتون کو مجبور کرنے کیلئے بیٹی کو اغواء کرنیوالا ملزم گرفتار
کراچی (انتخاب نیوز) شادی کیلئے خاتون کو مجبور کرنے کی خاطر اسکی شیرخوار بچی کو اغواء کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے پولیس نے بچی بازیاب کرالی۔زمان ٹائون پولیس کوطیبہ دختر عبدالجبارکی جانب سے درخواست موصول ہوئی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ اس کا تعلق سیالکوٹ ڈسکہ سے ہے اور وہ 2019 کو پنجاب سے کراچی چکرہ گوٹھ آئی تھی ، اس وقت وہ حاملہ تھی اور کراچی میں بے سہارا تھی، خاتون کے مطابق موبائل فون پر رانگ نمبر سے آنے والی کال پر نوید سے بات ہوئی جو اسے اپنے گھر لے گیا جہاں چند ماہ بعد اس کی بیٹی صاحبہ کی ولادت ہوئی، خاتون کے مطابق بعدازاں وہ ملازمت بھی کرنے لگی، خاتون کے مطابق نوید کی جانب سے بدکاری کی نیت سے چھیڑ چھاڑ کی جانے لگی تو 4مارچ 2022کو وہ گھر چھوڑ کر جانے لگی تو ملزم نے اس کی بچی غائب کردیااور کہا کہ تمھاری بچی ہمارے پاس نہیں ہے، بعد ازاں فون کرکے دھمکیاں دینے لگا کہ مجھ سے شادی کرلو ورنہ میں بچی کو نقصان پہنچادوں گا۔ خاتون کے مطابق اس نے کسی اور سے شادی کرچکی ہے اس کے باوجود ملزم اس کو بچی نہیں دے رہا ہے۔پولیس نے طیبہ کی مدعیت میں مقدمہ 666/2022درج کرکے مغویہ بچی صاحبہ کو بازیاب کراتے ہوئے ملزم نوید ولد عبدالرحیم کوگرفتار کرلیا۔گرفتار ملزم کو مزید انٹروگیشن کیلئے شعبہ تفتیش کے حوالے کردیا گیا۔


