لائنزایریا میں فلیٹ کی بالکونی کے جنگلے پر گوہ نمودار ہونے سے خوف
کراچی (انتخاب نیوز) لائنز ایریا کے علاقے کمشنر کمپائونڈ میں اچانک گوہ نمودار ہونے سے شدید خوف وہراس پھیل گیا، انسانی جسامت کے سائز کی گوہ عمارت کی بالکونی کے جنگلے کے ساتھ چپکی ہوئی تھی، چھیپا کے رضاکاروں نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد گوہ کو قابو کرکے ٹیوب کی مدد سے اس کے تیز ناخنوں والے پنجوں کو مضبوطی سے باندھ دیا، اس موقع پر علاقہ مکینوں کی کثیر تعداد موجود تھی جو رضاکاروں کی دلیری کی تعریف کرتی رہی۔ بعد ازاں گوہ کو قابو کرکے لے جایا گیا۔
Load/Hide Comments


