تفتان، غیر ملکی ادویا ت قبضے میں لے لی گئیں


تفتان: لیویز فورس کی بڑی کارروائی،بڑی تعداد میں ایرانی ادویات قبضہ میں لے لیں۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر تفتان محمد وارث کی سربراہی میں تحصیلدار تفتان ظہور احمد، رسالدار لیویز جاوید خان عیسی زئی، نائب رسالدار درمحمد محمد حسنی نے لیویز اہلکاروں کے ہمراہ بروقت کاروائی کرتے ہوئے تفتان میں بڑی تعداد میں ایرانی ادویات اپنے قبضہ میں لے لیں ادویات میں نشہ آور گولیاں و دیگر امراض کی گولیاں شامل تھیں عوامی حلقوں نے تفتان لیویز فورس، اسسٹنٹ کمشنر کی بروقت کاروائی کو سہرایا اور امید ظاہر کی کہ لیویز فورس ایسی چاق وچوبندی کا مظاہرہ کریں گا اور تفتان کے امن و امان میں دخل ڈالنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے
Load/Hide Comments