دشت، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی


کوئٹہ:کو ئٹہ کے نواحی علا قے دشت تیرہ میل کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرازخمی ہو گیا ہے۔پو لیس کے مطابق گزشتہ روز دشت تیرہ میل کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے محمد عالم ولد نوکر خان سکنہ منگوچر جاں بحق جبکہ نذیر احمد ولد گل حسن سکنہ تیرہ میل زخمی ہو گیا ہے زخمی اور جاں بحق ہو نے والے افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں جاں بحق شخص کی نعش کو ضا بطے کی کا رروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ زخمی کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔واقعہ سے متعلق مزید تحقیقات متعلقہ انتظا میہ کر رہی ہے۔
Load/Hide Comments