ملک میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 232 میگاواٹ تک پہنچ گیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 232 میگاواٹ ہے جبکہ 14 گھنٹوں تک لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق ملک بھر میں بجلی کی مجموعی پیداوار 21 ہزار 406 میگاواٹ ہے جبکہ بجلی کی کل طلب 28 ہزار 638 میگاواٹ ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پانی سے 5 ہزار 462 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے، سرکاری تھرمل پلانٹس سے 1 ہزار 602 میگاواٹ اور نجی شعبے کے بجلی گھروں سے 11 ہزار 147 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔ علاوہ ازیں ونڈ پاور پلانٹس 677 میگاواٹ اور سولرپلانٹس سے پیداوار 116 میگا واٹ ہے جبکہ بگاس سے چلنے والے پلانٹس 121میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں جبکہ جوہری ایندھن سے 2 ہزار 281 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔
Load/Hide Comments


