وزیراعلی کی زیرصدارت اجلاس، مکمل لاک ڈاؤن کو سمارٹ لاک ڈاؤن میں تبدیل کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ: تفصیلات کے مطابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت لاک ڈاؤن سے متعلق امور کے جائزہ کی کمیٹی کا اجلاس منعقد، صوبائی وزیر سلیم احمد کھوسہ رکن صوبائی اسمبلی اصغر اچکزئی اے سی ایس داخلہ آئی جی پولیس ایڈیشنل آئی جی پولیس لمشنر اور ڈپٹی کمشنر کی اجلاس میں شرکت، اجلاس میں لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے اور بعض اشییا ء سے متعلق کاروبار کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ لیا گیا جبکہ اجلاس میں مکمل لاک ڈاؤن کو سمارٹ لاک ڈاؤن میں تبدیل کرنے کی منظوری دیدی گئی۔ علاوہ ازیں دکاندار اور تاجر تنظیمیں احتیاطی تدابیر کی ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کی پابند ہونگی، پیر کے روز سے صوبہ بھر میں کپڑے جوتے درزی اور ملبوسات کے کاروبار کھل جائیں گے۔ کمیٹی کے اراکین اور انجمن تاجران کے نمائندے اجلاس میں دیگر امور طے کرینگے۔کمیٹی کے اراکین اور انجمن تاجران کے نمائندے مشترکہ پریس کانفرنس میں سمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی کا اعلان کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں