نال اور گردونواح میں نکاسی آب کا ناقص نظام، بارش سے دکانیں ڈوبنے کا خدشہ
نال (انتخاب نیوز) نال مین بازار سمیت گردنواح میں نکاسی آب کا مسئلہ، بارش کے بعد پانی دکانوں میں جانے کا شدید خدشہ ہے تاجران میں تشویش۔ تفصیلات کے مطابق نال مین بازار سمیت شہر بھر میں نکاسی آب کا مسئلہ ہے گردنواح کے سارے گلی، محلوں اور ندیوں کی پانی کا رخ بازار کی طرف ہے، بارش میں شہر ندی کا منظر پیش کرنے لگتا ہے۔ گردونواح کے سارے پانی کارخ مین بازار کی طرف ہونے سے دکانوں میں پانی بھرنے کا شدید خطرہ ہے۔ نکاسی آب کیلئے کوئی پلان ترتیب نہیں دیا گیا ہے جس کی وجہ سے تاجران کو بارش میں شدید تشویش لاحق ہوتی ہے۔ اس سے پہلے بھی بارش کی پانی سے دکانیں متاثر ہوچکے تھے دکانوں میں پانی بھر گیا تھا جس سے دکانداروں کو کافی نقصان اٹھانا پڑے لیکن اسکے بعد سے لیکر اب تک سرکاری سطح پر اس کیلئے کسی نے کوئی اقدام نہیں اٹھایا اب حالیہ مون سون کی متوقع بارشوں کی امکان میں تاجران کو پھر سے تشویش ستانے لگی ہے۔ لہذا تمام حکام سمیت لوکل گورنمنٹ سے تاجران کا مطالبہ ہی کہ نال بازار میں نکاسی آب کے سنگین مسئلہ کیلئے پلان ترتیب دیکر مسئلے کیلئے مستقل حل تلاش کریں۔


