شمالی وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، 3 مشتبہ افراد ہلاک، آئی ایس پی آر

راولپنڈی (انتخاب نیوز) شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 3 مشتبہ افراد کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان کلے میں مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر سیکورٹی فورسز نے آپریشن کیا۔ فورسز کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین مشتبہ افراد مارے گئے جبکہ ہلاک ہونے والے مشتبہ افراد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے مشتبہ افراد سیکورٹی فورسز کیخلاف کارروائیوں میں سرگرم تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں