کوئٹہ، سگ گزیدگی سے 5افراد زخمی

کوئٹہ:صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے عالمو چوک پر بالے کتے نے دہشت پھیلا دی اور پانچ افراد کا کاٹ کر زخمی کر دیا،بالے کتے نے متعدد کتوں کو بھی زخمی کیا جسے ان کے بالہ ہونے کا بھی خدشہ ہے چوک عالم خان کے مکینوں میں ایڈمنسٹریٹر میٹرو پولیٹن کارپوریشن و دیگر حکام سے علاقے میں کتا مار مہم شروع کر کے مین عالمو چوک اور ملحقہ گلی کوچوں میں موجود کتوں کے غول تلف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز اس وقت عالمو چوک پر بھگدڑ مچ گیا جب وہاں میں چوک پر بالے کتے نے یکے بعدیگرے پانچ افراد کو کاٹ کر زخمی کیا بالے کتے نے عالمو چوک اور ملحقہ گلی کوچوں میں متعدد کتوں کو بھی زخمی کیا جس سے اہلیان علاقہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ان کو خدشہ ہے کہ اگر فوری طور پر مین عالمو چوک اور حشمت ہسپتال تک موجود کتوں کے غول تلف نہ کئے گئے تو ان سے عوام اور خاص کر بچوں،بوڑھوں اور خواتین کو خطرہ رہے گا کیونکہ بالے کتے کے زخمی کئے گئے کتوں کے بالہ ہونے کے خدشات ہے۔علاقہ مکینوں نے ایدمنسٹریٹر میٹرو پولیٹن کارپوریشن کوئٹہ سے اپیل کی ہے کہ وہ عوام کے لئے خوف کی علامت بننے والے کتوں کے غول تلف کرنے کے لئے علاقے میں خصوصی کتا مار مہم شروع کرے تاکہ عوام کو ان سے خطرہ نہ ہوں علاقہ مکینوں کے مطابق عالمو چوک گوشت منڈی کی حیثیت رکھتا ہے اس لیے یہاں کتوں کے غول ہر وقت موجود رہتے ہیں اس لئے انہیں تلف کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں