جامعہ کراچی پر حملے کی تحقیقات میں پیشرفت پر چینی حکومت کی توجہ مرکوز
بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چیاﺅ لی جیان نے کہا ہے کہ چین ، کراچی میں کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ پر حملے کی تحقیقات میں پیش رفت پر بھرپور توجہ دیتا ہے اور اس سلسلے میں پاکستان کی کوششوں کو سراہتا ہے۔ بدھ کو چینی میڈیا کے مطابق ترجمان نے منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ فی الحال اس کیس کی مزید تفتیش جاری ہے اور امید ہے پاکستان سچائی کا پتہ لگائے گا اور مجرموں کو سخت سزا دی جائے گی۔
Load/Hide Comments


