کوئٹہ، ژوب، لسبیلہ میں مختلف حادثات و واقعات میں 3 افراد جاں بحق، 6 زخمی
کوئٹہ، ژوب، بیلہ (انتخاب نیوز)بلوچستان میں مختلف حادثات و واقعات میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔ کوئٹہ میں ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق چھ زخمی ہو گئے ۔ پو لیس کے مطابق جمعرات کو کوئٹہ کے نواحی علا قے مار واڑ میں گاڑی الٹ جا نے کے باعث ایک شخص جاں بحق جبکہ چھ افراد زخمی ہو گئے ، پو لیس نے لاش اور زخمیوں کو فوری طوپر ہسپتال منتقل کر دیا ، جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کر دی گئی ،مزید کاروائی جا ری ہے ۔ ژوب میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا، پو لیس کے مطابق جمعرات کوژوب میں مال مو یشی منڈی میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے یوسف نامی شخص کو قتل کردیا ، پو لیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کا روائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کر دی گئی جبکہ قاتل کو موقع سے گرفتار کرلیاگیا، مزید کاروائی جا ری ہے ۔ اوتھل بیلہ کے قریب مین آر سی ڈی شاہر اہ پر ٹریفک حادثہ دموٹرسائیکل سوار ایک شخص جاں بحق ہو گیا، تفصیلات کے مطابق جمعرات کو بیلہ کے قریب مین آر سی ڈی شاہراہ پر کراڑو کے مقام پر گاڑی کی ٹکر سے مو ٹر سائیکل سوار محمد اکبر جاں بحق ہو گیا،ریسکیو حکام نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاءکے حواکے کر دی گئی ، مزید کاروائی جا ری ہے ۔


