لانڈھی جیل میں رینجرز کا اچانک آپریشن، تمام بیرکوں کی مکمل تلاشی
کراچی (انتخاب نیوز) لانڈھی جیل میں رینجرز نے اچانک سرچ آپریشن کرتے ہوئے تمام بیرکوں کی تلاشی لی، رات گئے ونگ کمانڈر کی سربراہی میں رینجرز کی بھاری نفری نے بیرکوں کی مکمل تلاشی لی، رات 8 بجے سے شروع ہونے والا آپریشن رات گئے تک جاری رہا، تلاشی کے دوران لانڈھی جیل کے عملے کو بھی بیرکوں سے باہر روک دیا گیا، ۔ سپریٹنڈنٹ لانڈھی جیل ارشد شاہ کے مطابق تلاشی کے عمل میں لانڈھی جیل پولیس کا کوئی عمل دخل نہیں۔واضح رہے کہ لانڈھی جیل میں نثار مورائی سمیت مجموعی طور پر 6300 قیدی موجود ہیں ۔
Load/Hide Comments


