پنجگور، کورونا کے باعث جاں بحق شخص کے خاندان کے 16افراد قرنطینہ منتقل

پنجگور (نامہ نگار) میجر سعید مرحوم کے خاندان کے 16 افراد کو آج قرطینہ سے گھر منتقل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ مہینے کی 24 تاریخ کو سابق یوسی ناظم گرمکان میجر محمد سعید کراچی میں انتقال کرگئے تھے ان کی میت کو پنجگور لایا جارہا تھا کہ پنجگور سے چند کلو میٹر دور سبزاپ کے مقام پر مقامی انتظامیہ نے ان کی میت کو اس بناء پر روک پر اپنی تحویل میں لے لیا کہ ان موت کرونا سے واقع ہوئی ہے، اس کے ساتھ ان کے خاندان کے16 افراد کو کیڈٹ کالج میں قرنطینہ کردیا گیا جن کے ٹیسٹ کرانے پر مقامی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے مطابق ان میں سے چار افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے تھے۔ لیکن خاندانی ذرائع کے مطابق تمام افراد صحت مند تھے اور ان میں کرونا وائرس کے کوئی علامات نہیں پائے جاتے تھے۔ 14 دن کیڈٹ کالج میں قرنطینہ کئے گئے 16 افراد کو آج گھر بیھج دیا گیا۔ خاندانی اور انتظامی ذرائع کے مطابق تمام افراد صحت مند ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں