ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال قلات میں صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں، بی این پی

قلات (انتخاب نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی قلات کے ضلعی نائب صدر کامریڈ مختیار نیچاری، نومنتخب کونسلر عبدالقادر نیچاری، زکریا بلوچ، انفارمیشن سیکرٹری نور احمد بلوچ و دیگر نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال قلات میں عوام کو علاج و معالجے کی سہولت میسر نہیں، کروڑوں روپے کے فنڈز ہونے کے باوجود اسپتال میں ادویات تک میسر نہیں، اسپتال میں ڈاکٹرز کی کمی کا مسئلہ حل کیا جاتا، یہاں پر موجود ڈاکٹرز مریض کو ریفر چٹ دینے کے لیے بیٹھے ہیں، اسپتال ایم ایس کی مایوس کن کارکردگی کے باعث غریب عوام علاج کے لئے کوئٹہ، مستونگ، خضدار یا کراچی جاکر علاج کرانے پر مجبور ہیں قلات کے منتخب عوامی نمائندے اور آفیسران و زمہ داران اسپتال کے مسائل حل تو کجا نوٹس تک نہیں لیا جاتا،جوکہ افسوس ناک ہے مشکل کی اس گھڑی میں غریب عوام کو کرپٹ ایم ایس کے آسرے پر نہیں چھوڑ سکتے بی این پی عوامی صحت کی سہولیات کے فقدان پر کھبی خاموش نہیں ہوگی اور شدید احتجاج کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں