شیرشاہ اور منگھوپیر میں ڈکیتی مزاحمت پر 2 افراد گھائل، مقابلے میں زخمی ملزم گرفتار

کراچی (انتخاب نیوز) شیرشاہ پل پیٹرول پمپ کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 25 سالہ سبحان اللہ ولد حاجی سلطان زخمی ہوگیا جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ منگھوپیر کے علاقے صائمہ ولاز کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 24 سالہ بادل ولد شفیع کو ملزمان نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا، موقع پر موجود افراد نے ایک ڈکیت کو پکڑ کر زدوکوب کے بعد پستول سمیت پولیس کے حوالے کردیا۔مزید برآں نیو کراچی انڈسٹریل ایریا تھانہ کی حدود میں پولیس نے مقابلے کے دوران علی حسن عرف منڈی نامی زخمی ملزم کو ساتھی نوید سمیت گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکل سمیت گرفتار کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں