جیکب آباد، زرعی کالج نے سال میں تین کروڑ 53 لاکھ خرچ کر ڈالے
جیکب آباد (انتخاب نیوز) جیکب آباد کے زرعی کالج نے سال میں تین کروڑ 53لاکھ خرچ کر ڈالے ، حکام نے ساڑھے تین لاکھ کا پانی پیا ، 5لاکھ 41ہزار کا گاڑی نے فیول اڑایا ، میری تقرری کو دو ماہ ہوئے ہیں ، مجھے کوئی علم نہیں:پرنسپل تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے زرعی کالج نے سال میں تین کروڑ 53لاکھ 48ہزار خرچ کر ڈالے ، کالج حکام تین لاکھ 41ہزار کا پانی پی گئے دفتر کا کرایہ ایک لاکھ 60ہزار ادا کیا گیا ، سامان کی ٹرانسپورٹیشن پر ایک لاکھ 33ہزار ، سرکاری گاڑی نے 5لاکھ 69ہزار ، اسٹیشنری پر ایک لاکھ 57ہزار ، چھپائی پر ایک لاکھ 52ہزار ، اخبارات پر ایک لاکھ 17ہزار ، یونیفارم پر ایک لاکھ 68ہزار ، خدمات دینے والوں کو 84ہزار کی ادائیگی ظاہر کی گئی ٹرانسپورٹ پر 2لاکھ 22ہزار، مشینری پر ایک لاکھ 79ہزار ، فرنیچر پر ایک لاکھ 82ہزار اور اسٹور پر لاکھ خرچ کیا گیا جبکہ متفرقہ خرچ 3لاکھ 17ہزار دکھایا گیا ہے اس سلسلے میں زرعی کالج جیکب آباد کے پرنسپل آفتاب انصاری نے رابطے پر بتایا کہ میری تقرری کو دو ماہ ہوئے ہیں مجھے اس کا علم نہیں ہے یہ اخراجات سابق پرنسپل محمد بچل سوہو نے کئے ہیں ان سے پوچھا جائے ۔


