گلشن معمار اور بھینس کالونی میں فائرنگ، 2 افراد زخمی

کراچی (انتخاب نیوز) گلشن معمار اور بھینس کالونی میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے۔واقعات کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے کے علاقے گلشن معمار میں بنگالی موڑ کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 47 سالہ شیر محمد ولد عبدالغفار کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا گیا، مضروب کو عباسی شہید اسپتال لایا گیا۔ بھینس کالونی علی محمد گوٹھ کے قریب ملزمان نے فائرنگ کرکے 31سالہ ایاز ولد خان محمد کو زخمی کردیا جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں