پاک کالونی اور بغدادی سے دو ملزمان گرفتار، 4 کلو سے زائد چرس برآمد

کراچی (انتخاب نیوز) پاک کالونی اور بغدادی پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرکے 4 کلو سے زائد چرس برآمد کرلی۔ پولیس کے مطابق پاک کالونی کے علاقے پرانا گولیمار کے قریب ملزم پرکاش ولد سومار کو گرفتار کرکے 2 کلو 135گرام چرس برآمد کرلی جبکہ ملزم کا ساتھی وسیم ولد نسیم موقع سے فرار ہوگیا۔ دریں اثناء بغدادی پولیس نے شاہ عبداللطیف بھٹائی روڈ پر ووشو اسکول کے قریب محمد عمران عرف مانی ولد محمد امین کو گرفتار کرکے ایک کلو 950 گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ 327/2022درج کرلیا۔ ملزم کے کرائم ریکارڈ کے مطابق ملزم کے خلاف ڈاکس، کھارادر، کلاکوٹ، بغدادی، گارڈن تھانہ جات میں جوئے کے 9 مقدمات سمیت منشیات، غیرقانونی اسلحہ کی 15 ایف آئی آرز درج ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں