پنجاب اسمبلی میں شکست کے بعد پی ٹی آئی کارکنان کراچی کی سڑکوں پر نکل آئے
کراچی (انتخاب نیوز) پنجاب اسمبلی میں وزارت اعلیٰ کے الیکشن میں ناکامی کے بعد پی ٹی آئی سربراہ عمران خان کی کال پر کارکنان کراچی میں بھی سڑکوں پر نکل آئے، کارکنان نے نرسری کے مقام پر شاہراہ فیصل اور تین تلوار بلاک کردیا، مرکزی شاہراہوں کے دونوں ٹریک بند کئے جانے کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور ہزاروں لوگ پھنس کر رہ گئے، احتجاج کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری سڑک کھلوانے کیلئے پہنچ گئی۔ واضح رہے کہ علی زیدی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کارکنان کو نرسری پہنچنے کی ہدایت کی تھی، پولیس کے مطابق شہر کے دیگر علاقوں میں بھی پی ٹی آئی کے کارکنان نے سڑکیں بلاک کرنے کی کوشش کی ہے۔ پولیس کے مطابق کسی کو بھی سڑک بند کرنے نہیں دینگے اگر کسی نے عوام کو پریشان کرنے کی کوشش کی تو سختی سے نمٹا جائے گا۔
Load/Hide Comments


