حمزہ شہباز کا ایک اور ووٹ کم، الیکشن کمیشن نے ایم پی اے کاشف محمود کو نااہل قرار دیدیا
لاہور (انتخاب نیوز) ن لیگ کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے عبوری وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کا ایک ووٹ اور کم ہوگیا ہے الیکشن کمیشن نے ایم پی اے کاشف محمود کو نااہل قرار دے دیا۔ ن لیگ کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اور ان کے ایک اور ایم پی اے کاشف محمود کو نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔ ایک اور ایم پی اے کے نااہل ہونے سے عبوری وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کا ایک ووٹ اور کم ہوگیا ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے پر الیکشن کمیشن نے پی پی 241 بہاولنگر سے ن لیگ کے ایم پی اے کاشف محمود کو ڈی نوٹیفائی کردیا ہے اور ان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے اس اقدام کے بعد پنجاب اسمبلی میں حمزہ شہباز کے ووٹوں کی تعداد اب 178 رہ گئی ہے۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر 22 جولائی کو وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں ق لیگ اور پی ٹی آئی کے مشترکہ امیدوار پرویز الہٰی نے 186 جب کہ ن لیگ اور اس کے اتحادیوں کے امیدوار حمزہ شہباز نے 179 ووٹ حاصل کیے تھے۔ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری نے اس وقت ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت کے خط کو جواز بناتے ہوئے ق لیگ کے 10 ووٹ شمار نہیں کیے تھے اور حمزہ شہباز کی کامیابی کا اعلان کیا تھا۔


