کورنگی، کمپنی میں کام کے دوران لفٹ گرنے سے محنت کش جان سے گیا

کراچی (انتخاب نیوز) کورنگی میں لفٹ گرنے سے محنت کش ہلاک ہوگیا. 25 سالہ ایلجی ولد دیالو کی لاش کورنگی چمڑا چورنگی کے قریب واقع کمپنی سے ضابطے کی کارروائی کیلئے جناح اسپتال منتقل کی گئی، بتایا گیا ہے کہ کام کے دوران لفٹ گرنے سے وہ ہلاک ہوا ہے، تاہم پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں