بلوچستان میں آفت کا وقت، قوم کی آزمائش ہے، شاہد آفریدی

کراچی (انتخاب نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سیلاب سے متاثرہ صوبہ بلوچستان جانے کا اعلان کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں شاہد آفریدی نے بلوچستان میں ہونے والی حالیہ بارشوں سے پھیلنے والی تباہی کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ یہ بچے ہمارے بچے ہیں، ہمارے ملک کا مستقبل ہیں۔ بلوچستان میں آفت کا وقت، قوم کی آزمائش کا وقت ہے۔ بلوچستان نے مجھے ہمیشہ کھلے بازوؤں اور کشادہ دل کے ساتھ خوش آمدید کہا ہے، میں اپنے بچوں کا دکھ بانٹنے اور مشکل وقت میں ان کے آنسو پونچھنے خود بلوچستان جا رہا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں